12 جون 2012 - 19:30

امريکي وزارت جنگ پينٹاگون نے ايک بار پھر کہا ہے کہ وہ سلالہ چيک پوسٹ پر کئے جانے والے حملے پہ پاکستان سے باضابطہ معافي نہيں مانگے گا-

ابنا: پاکستاني ذرائع کے مطابق امريکي وزارت جنگ کے ترجمان جارج لٹل نے صحافيوں سے بات چيت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سلالہ چيک پوسٹ کا واقعہ افسوسناک تھا-

پاکستان سے معافي مانگے کےبارے ميں پوچھے گئے ايک سوال کا جواب ديتے ہوئے امريکي وزارت جنگ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ  امريکہ پاکستاني فوجيوں کے ہلاکت کے واقعے پر اپني غلطي تسليم کرچکا ہے تاہم وہ کسي بپلک فورم پر اس سوال کا جواب نہيں دے سکتے-

پينٹاگون کے ترجمان نے دعوي کيا کہ مذاکراتي ٹيم کي واپسي کے باوجود نيٹو کي سپلائي بحال کرنے کے بارے ميں پاکستان کے ساتھ مذاکرات کا سلسلہ منقطع نہيں ہوا ہے-

انہوں نے يہ بھي دعوي کيا کہ نيٹوسپلائي بحال کرنے کے بارے ميں پاکستان کے ساتھ بعض معاملات پر اتفاق رائے ہوگيا ہے تاہم انہوں نے تسليم کيا کہ بعض معاملات پر واشنگٹن اور اسلام آباد کے درميان اختلافات اب بھي باقي ہيں-

.......

/169